اسلام آبادیکم مارچ(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)پاکستان میں اقتصادی تعاون کی تنظیم (ای سی او) کا سربراہی اجلاس آج بدھ سے شروع ہو گیا ہے۔ اس موقع پر ملکی وزیر اعظم نواز شریف نے کہا وہ توانائی کے شعبے میں علاقائی تعلقات بڑھانے کے خواہش مند ہیں اور اس کے لیے مزید اقتصادی راہداریاں بھی قائم کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان، ایران اور ترکی نے 1980ء کی دہائی میں ’ای سی او‘ تنظیم قائم کی تھی اوراب دس ملک اس کے رکن ہیں۔ ترکی اور ایران کے صدور بھی اس اجلاس کے لیے اسلام آباد میں موجود ہیں۔ چین اس اجلاس میں مبصر ملک کے طور پر شریک ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں میں یہ اس تنظیم کا پہلا اجلاس ہے۔